Go to Allah Before its to Late
- Fajr:3:25 am
- Dhuhr:12:04 pm
- Asr:5:00 pm
- Maghrib:7:06 pm
- Isha'a:8:45 pm

55: سورة الرحمن
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
In the Name of Allah—the Most Compassionate, Most Merciful.
al-raḥmānu
نہایت مہربان
ʿallama l-qur'āna
(خدا) نے اس قرآن کی تعلیم دی ہے۔
khalaqa l-insāna
اسی نے انسان کو پیدا کیا
ʿallamahu l-bayāna
اور اسے بولنا سکھایا۔
al-shamsu wal-qamaru biḥus'bānin
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں
wal-najmu wal-shajaru yasjudāni
اور تارے اور درخت سب سجدہ ریز ہیں۔
wal-samāa rafaʿahā wawaḍaʿa l-mīzāna
آسمان کو اس نے بلند کیا اور میزان قائم کردی۔
allā taṭghaw fī l-mīzāni
اس کا تقاضا یہ ہے کہ تم میزان میں خلل نہ ڈالو ،
wa-aqīmū l-wazna bil-qis'ṭi walā tukh'sirū l-mīzāna
انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو اور ترازو میں ڈنڈی نہ مارو۔
wal-arḍa waḍaʿahā lil'anāmi
زمین کو اس نے سب مخلوقات کے لئے بنایا۔
fīhā fākihatun wal-nakhlu dhātu l-akmāmi
اس میں ہر طرح کے بکثرت لذیذ پھل ہیں۔ کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں
wal-ḥabu dhū l-ʿaṣfi wal-rayḥānu
۔ طرح طرح کے غلے ہیں جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
khalaqa l-insāna min ṣalṣālin kal-fakhāri
انسان کو اس نے ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے گارے سے بنایا
wakhalaqa l-jāna min mārijin min nārin
اور جن کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے ؟ “
rabbu l-mashriqayni warabbu l-maghribayni
دونوں مشرق اور دونوں مغرب ، سب کا مالک و پروردگار وہی ہے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
maraja l-baḥrayni yaltaqiyāni
دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ بہم مل جائیں
baynahumā barzakhun lā yabghiyāni
پھر بھی ان کے درمیان ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے ؟
yakhruju min'humā l-lu'lu-u wal-marjānu
ان سمندروں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے ؟
walahu l-jawāri l-munshaātu fī l-baḥri kal-aʿlāmi
اور یہ جہاز اسی کے ہیں جو سمندر میں پہاڑوں کی طرح اونچے اٹھے ہوئے ہیں ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے ؟
kullu man ʿalayhā fānin
ہر چیز جو اس زمین پر ہے فنا ہوجانے والی ہے
wayabqā wajhu rabbika dhū l-jalāli wal-ik'rāmi
اور صرف تیرے رب کی جلیل وکریم ذات ہی باقی رہنے والی ہے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے ؟ “
yasaluhu man fī l-samāwāti wal-arḍi kulla yawmin huwa fī shanin
زمین اور آسمانوں میں جو بھی ہیں سب اپنی حاجتیں اسی سے مانگ رہے ہیں۔ ہر آن وہ نئی شان میں ہے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پس اے جن وانس ، تم اپنے رب کی کن کن صفات حمیدہ کو جھٹلاؤ گے ؟
sanafrughu lakum ayyuha l-thaqalāni
اے زمین کے بوجھو ، عنقریب ہم تم سے باز پرس کرنے کے لئے فارغ ہوئے جاتے ہیں۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
(پھر دیکھ لیں گے کہ) تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاتے ہو۔
yāmaʿshara l-jini wal-insi ini is'taṭaʿtum an tanfudhū min aqṭāri l-samāwāti wal-arḍi fa-unfudhū lā tanfudhūna illā bisul'ṭānin
اے گروہ جن وانس اگر تم زمین اور آسمانوں کی سرحدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ دیکھو۔ نہیں بھاگ سکتے۔ اس کے لئے بڑا زور چاہئے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے ؟
yur'salu ʿalaykumā shuwāẓun min nārin wanuḥāsun falā tantaṣirāni
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا جس کا تم مقابلہ نہ کرسکوں گے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اے جن وانس ، تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے ؟ “
fa-idhā inshaqqati l-samāu fakānat wardatan kal-dihāni
پھر (کیا بنے گا اس وقت) جب آسمان پھٹے گا اور سرخ ہوگا اور تیل کس طرح بہہ نکلے
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
تو اے جن وانس (اس وقت) تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے ؟
fayawma-idhin lā yus'alu ʿan dhanbihi insun walā jānnun
اسی روز کسی انسان اور کسی جن سے ان کا گناہ پوچھنے کی ضرورت نہ ہوگی ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ) تم دونوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو۔
yuʿ'rafu l-muj'rimūna bisīmāhum fayu'khadhu bil-nawāṣī wal-aqdāmi
مجرم وہاں اپنے چہروں سے پہچان لئے جائیں گے اور انہیں پیشانی کے بال اور پاؤں پکڑ پکڑ کر گھسیٹا جائے گا۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے۔
hādhihi jahannamu allatī yukadhibu bihā l-muj'rimūna
اس وقت کہا جائے گا یہ وہی جہنم ہے جس کو مجرمین جھوٹ قرار دیا کرتے تھے۔
yaṭūfūna baynahā wabayna ḥamīmin ānin
اسی جہنم اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان وہ گردش کرتے رہیں گے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پھر اپنے رب کے کن کن قدرتوں کو تم جھٹلاؤ گے ؟ “
waliman khāfa maqāma rabbihi jannatāni
اور ہر اس شخص کے لئے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتا ہو ، دو باغ ہیں ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعمامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
dhawātā afnānin
ہری بھری ڈالیوں سے بھر پور ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤ گے ؟
fīhimā ʿaynāni tajriyāni
دونوں باغوں میں دو چشمے رواں ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤ گے ؟
fīhimā min kulli fākihatin zawjāni
دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
muttakiīna ʿalā furushin baṭāinuhā min is'tabraqin wajanā l-janatayni dānin
جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکئے لگا کے بیٹھیں گے جن کے استردبیزریشم کے ہوں گے اور باغوں کی ڈالیں پھلوں سے جھکی پڑ رہی ہوں گی۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
fīhinna qāṣirātu l-ṭarfi lam yaṭmith'hunna insun qablahum walā jānnun
ان نعمتوں کے درمیان شرمیلی نگاہوں والیاں ہوں گی جنہیں ان جنتیوں سے پہلے کبھی کسی انسان یا جن نے نہ چھوا ہوگا۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
ka-annahunna l-yāqūtu wal-marjānu
ایسی خوبصورت جیسے ہیرے اور موتی ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟ “
hal jazāu l-iḥ'sāni illā l-iḥ'sānu
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
پھر اے جن وانس اپنے رب کے کن کن اوصاف حمیدہ کا تم انکار کرو گے ؟
wamin dūnihimā jannatāni
اور ان دو باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہوں گے۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
mud'hāmmatāni
گھنے سر سبز و شاداب باغ۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
fīhimā ʿaynāni naḍḍākhatāni
دونوں باغوں میں دو چشمے فواروں کی طرح ابلتے ہوئے
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
، اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
fīhimā fākihatun wanakhlun warummānun
اس میں بکثرت پھل اور کجھوریں اور انار
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن نعمتوں کو تم جھٹلاؤ گے
fīhinna khayrātun ḥisānun
ان نعمتوں کے درمیان خوب سیرت اور خوبصورت بیویاں ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
ḥūrun maqṣūrātun fī l-khiyāmi
خیموں میں ٹھہرائی ہوئی حوریں ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
lam yaṭmith'hunna insun qablahum walā jānnun
ان جنتیوں سے پہلے کبھی کسی انسان یا جن نے ان کو نہ چھوا ہوگا۔
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
muttakiīna ʿalā rafrafin khuḍ'rin waʿabqariyyin ḥisānin
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس ونادر فرشوں پر تکئے لگا کے بیٹھیں گے ،
fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni
اپنے رب کے کن کن انعامات کو تم جھٹلاؤ گے ؟
tabāraka us'mu rabbika dhī l-jalāli wal-ik'rāmi
بڑا برکت والا ہے تیرے رب جلیل وکریم کا نام۔